صدارتی امیدوار کے ڈیموکریٹ خواہش مند برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر واشنگٹن اور الاسکا میں صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا ۔
امریکا میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے تین ریاستوں
واشنگٹن ، ہوائی اور الاسکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے کوکسز منعقد ہوئے۔
نتائج کے مطابق برنی سینڈرز نے الاسکا اور واشنگٹن میں اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی۔ ہیلری کلنٹن کو اب تک ہونے والے پرائمری اور کوکس انتخابات میں مجموعی طور پر برنی سینڈرز پر نمایاں برتری حاصل ہے۔